پاکستان نے چین کی مدد سے روزانہ 30،000 کورونا ٹیسٹ کرنے کی گنجائش حاصل کرلی ہے

پاکستان نے چین کی مدد سے روزانہ 30،000 کورونا ٹیسٹ کرنے کی گنجائش حاصل کرلی ہے

پاکستان نے چین کی مدد سے روزانہ 30،000 کورونا ٹیسٹ کرنے کی گنجائش حاصل کرلی ہے،

1...  اسلام آباد (میچی نیوز) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے، کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے یومیہ ٣٠٠٠٠ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔آئندہ چند روز میں یہ صلاحیت ٤٠٠٠٠ ٹیسٹ تک لے جائیں گے،انہوں نے بتایا آج پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے اٹھارہ ٹن طبی امداد سامان لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا ہے،
2...  جس کے بعد پاکستان نے یومیہ تیس سے چالیس ہزار ٹیسٹنگ کی صلاحیت حاصل کرلیا،انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں مزید سامان آئے گا جس سے آنے والے دنوں میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت مزید بڑھے گی چین سے NDMA   کے خرید کردہ طبی سامان کی ایک اور کھیپ کی پاکستان پہنچ گئی، پیر کو پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ١٨ ٹن سامان لیکر اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا..چیئرمین این ڈی ایم لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور این ڈی آر ایم ایف کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے ایئرپورٹ پر سامان وصول کی،
3...  نے والے سامان میں ١٥٩ وینٹلیٹرز اور ١٥ایکسرے مشین ، ٢٠٠ تھرمل گنز کے علاوہ ڈاکٹروں اور طبی عملہ کیلئے ذاتی حفاظتی اشیاء ٢لاکھ ٩٠ہزار سرجیکل ماسک اور ١٥ ہزار حفاظتی سوٹ ٣٠ ہزار دستانوں کے جوڑے اور٥ ہزار حفاظتی عینکیں سامان میں شامل ہیں، ترجمان کے مطابق اس کے علاوہ مختلف ضروری ادویات بھی منگوائی گئی ہیں،خیال رہے کہ  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں،
4...  ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ١٣٣٢٨، ایکٹو کیسز کی تعداد ١٠٠١٨ تک پہنچ گئی،گذشتہ٢٤گھنٹوں کے دوران ٦٠٥ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، NCOC  کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ٥٤٤٦ تک پہنچ گئی،
5...  سندھ میںمتاثرہ افراد کی تعداد ٤٦١٥ ...خیبر پختونخوا میں ١٨٦٤،اسلام آباد میں ٢٤٥ ... بلوچستان میں ٧٨١. ..گلگت بلتستان میں ٣١٨ اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد ٥٩ ہوگئی۔ گزشتہ ٢٤گھنٹوں میں ١٦٣ مزید افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے. ملک بھر میں اب تک ٣٠٢٩ مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوگئ،،

Mechi News 

Ads go here

Comments